Karachi, Pakistan – March 20, 2025 – ConnectHear, South Asia’s leading assistive technology startup, renowned for its innovative use of AI and optimization in accessibility solutions, officially launched its groundbreaking ‘AI for Inclusive Disaster Response’ project today at its Access.Ability.Tech. event, held in Karachi. The initiative, supported by the GSMA Innovation Fund for Humanitarian Challenges and in partnership with HANDS and Ufone 4G, leverages ConnectHear’s cutting-edge AI technology and virtual interpretation platform to ensure Pakistan’s Deaf community has access to life-saving information and communication during emergencies.
Pakistan, amongst the ten countries most affected by climate-related disasters, faces significant challenges in ensuring timely communication during emergencies, particularly for its over 10 million citizens with hearing impairment. The event featured keynote speeches emphasizing the collective responsibility of the public and private sectors in creating an accessible disaster response framework.
Mr. Kamran Akbar, Senior Social Development Specialist at the World Bank, was the Chief Guest at the event. Emphasizing the importance of accessibility in crisis management, Mr. Akbar stated, “Inclusive disaster response is not just a necessity but a responsibility. Leveraging AI to bridge communication gaps for Persons with Disabilities is a transformative step toward equitable crisis management. ConnectHear’s initiative sets a new standard for accessible emergency preparedness in Pakistan.”

Brigadier Tarique Quadir Lakhair, CEO, SIEHS-1122, joined as the Guest of Honour, highlighting the critical role of emergency response services. Brigadier Tarique said, “AI-driven innovation is transforming emergency response, making it more inclusive for Persons with Disabilities. The ‘Access.Ability.Tech’ initiative is a significant step toward ensuring that Deaf individuals receive timely and critical support during emergencies. As a data-driven organization, SIEHS is committed to leveraging AI and digital solutions to enhance the efficiency and inclusiveness of our humanitarian efforts. This project reflects our broader mission to create a more responsive and comprehensive pre-hospital care ecosystem.”

The event also included a panel discussion titled “Collaboration for Inclusion – Technology & Public-Private Partnerships in Disaster Management,” moderated by Ms. Azima Dhanjee, CEO of ConnectHear. Panelists included Dr. Mazhar Iqbal, Health Specialist  at UNICEF; Dr. Shaikh Tanveer Ahmed, CEO of HANDS; Mr. Mubashir Fida, Senior Manager, Public Relations & Social Impact at Ufone 4G; and a PWD representative.
Arhum Ishtiaq, Co-Founder and CTO of ConnectHear, added his perspective on the technology driving the project: “At ConnectHear, we’ve always believed in the power of AI to break down communication barriers. We’re not just translating; we’re creating a system that can proactively deliver life-saving information in a format that is immediately understandable to the Deaf community. This project is a perfect example of how focused technological development, combined with strong partnerships, can create meaningful social impact.”

ConnectHear is introducing two key technologies to support the Deaf community during disasters. First, the Early Warning AI (EWAI) will build on ConnectHear’s sign language recognition system to automatically create life-saving video alerts. Second, ConnectHear’s virtual sign language interpretation platform will be improved to work reliably even in areas with poor connectivity. To expand its impact, Ufone 4G will share EWAI alerts through its network and remove data costs for the ConnectHear app. Meanwhile, HANDS will lead community outreach and training to ensure Deaf individuals and their families can fully use these tools. Starting with 1,000 beneficiaries, ConnectHear aims to scale this project further by partnering with more organizations. By combining AI innovation with a reliable platform, this initiative strengthens disaster preparedness for Pakistan’s Deaf community. 

پریس ریلیزکنیکٹ ہئیر  نےسماعت سے محروم افراد کے قدرتی آفات سے تحفظ کیلئےمصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبہ متعارف کرا دیا

کراچی– 20 مارچ 2025 – مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو انسانی سہولت کیلئے بروئے کار لانے میں مہارت رکھنے والے جنوبی ایشیاء کے صفِ اول کےمعاون ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ،کنیکٹ ہئیر(ConnectHear) نے آج کراچی میں’رسائی، صلاحیت اور ٹیکنالوجی‘ (Access, Ability, Tech)کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں ایک انقلابی منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد قدرتی آفات کے دوران معاشرے کے تمام افراد کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولیات کو بروئے کار لانا ہے۔ یہ اقدام جی ایس ایم اے کےانسانیت کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مختص فنڈکی معاونت اور ہینڈز(Hands) اوریوفون4G کی شراکت سے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کنیکٹ ہئیر کی جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی اور آن لائن مترجم پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کو ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے والی معلومات اور مواصلاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

موسمیاتی آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ دس ممالک میں شامل پاکستان کو ہنگامی حالات کے دوران بروقت معلومات کی فراہمی کے حوالے سے شدیدمشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر اُن ایک کروڑ سے زائد افراد کو جو سماعت سے محروم ہیں۔ تقریب میں مقررین نے عوامی اور نجی شعبے کی شراکت سے آفات سے بچاؤ کاایک جامع نظام تشکیل دینے کی ضرورت اور اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا ۔

سماجی ترقی کے ماہر وعالمی بینک کے اعلیٰ عہدیدار، کامران اکبر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے بحرانوں کے دوران رسائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:’’آفات سے بچاؤ کے عمل میں معاشرے کے تمام افراد کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھنا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ معذور افراد کے بہبود کیلئے مصنوعی ذہانت کے ذریعے مواصلاتی رکاوٹوں کو دور کرنا کسی بھی بحران کے منصفانہ انتظام کی طرف ایک انقلابی قدم ہے۔ کنیکٹ ہئیر کا یہ اقدام پاکستان میں ہنگامی تیاری کے عمل میں ایک نیا معیار قائم کر رہا ہے۔‘‘
سی ای او، ایس آئی ای ایچ ایس۔1122، بریگیڈیئر طارق قادر لکھیر تقریب کے مہمانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوئے اور ہنگامی ردعمل کی خدمات کے کلیدی کردار کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراعی خدمات ہنگامی صورتحال میں ردعمل کو مزید جامع اور شمولیتی بنا رہی ہیں۔ ’ایکسس، ایبلٹی، ٹیک‘ اقدام ایک اہم پیش رفت ہے، جو ہنگامی صورتحال میں سماعت سے محروم افراد کی ضروری مدد تک بروقت رسائی کو یقینی بنائے گا۔ ایس آئی ای ایچ اعداد و شمار کی بنیاد پر کام کرنے والا ادارہ ہے، جو انسانی امداد کی کوششوں کی استعداد اور تمام افراد کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل سہولیات کو بروئے کار لانے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ منصوبہ ایک زیادہ مؤثر اور مکمل پری ہاسپٹل کیئر سسٹم تشکیل دینے کے ہمارے عظیم اور وسیع تر عزم سے ہم آہنگ ہے۔‘‘
تقریب میں ’’شمولیت کے فروغ کے لیے اشتراک – آفات سے نمٹنے میں ٹیکنالوجی اور عوامی و نجی شراکت داری کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے ایک مباحثہ بھی شامل تھا ۔ مباحثے کی میزبانی کنیکٹ ہئیر کی سی ای او، عظیمہ دھنجی نے کی۔ پینل میں یونیسف کے ماہر ِصحت، ڈاکٹر مظہر اقبال، ہینڈز کے سی ای او، ڈاکٹر شیخ تنویر احمد، یوفون4G کے سینئرمنیجر، پبلک ریلیشنز و سوشل امپیکٹ، مبشرفدا اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔
کنیکٹ ہئیر کے شریک بانی اور سی ٹی او، ارحم اشتیاق نے منصوبے کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، ’’کنیکٹ ہئیر کو مکمل یقین ہے کہ مصنوعی ذہانت کی قوت سے مواصلاتی رکاوٹوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے ۔ ہم محض ترجمہ کی خدمات فراہم نہیں کر رہے، بلکہ ایک ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں، جو سماعت سے محروم افراد کے لیے فوری طور پر زندگی بچانے والی معلومات قابلِ فہم طریقے سے فراہم کر سکے۔ یہ منصوبہ اس بات کی بہترین دلیل ہے کہ جب مخصوص تکنیکی ترقی اور مضبوط شراکت داری کو بروئے کار لایا جائے تو معاشرتی سطح پر دیرپا اثر ڈالا جا سکتا ہے۔‘‘

کنیکٹ ہئیر نے آفات کے دوران سماعت سے محروم افراد کے لیے دو بنیادی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں، جن میں قدرتی آفات سے قبل سماعت سے محروم افراد کو بروقت خبردار کرنے والا مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام، ای ڈبلیو اے آئی ہے، جو کنیکٹ ہئیر کے اشاروں کی زبان مشتمل شناختی نظام پر مبنی ہے اور خودکار طور پر زندگی بچانے والے ویڈیو الرٹس تیار کر سکتا ہے۔ دوسرا، کنیکٹ ہئیر کا ورچوئل اشاروں کی زبان سمجھنے والا پلیٹ فارم ہے، جسے کمزور نیٹ ورک والے علاقوں میں بھی مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ اس نظام سے بھرپور استفادے کیلئے یوفون 4G ان الرٹس کو اپنے نیٹ ورک کے ذریعے نشر کرے گا ۔ یوفون 4G نے کنیکٹ ہئیر ایپ کے لیے ڈیٹا کی لاگت صفر کر دی ہے، تاکہ صارفین اسے بالکل مفت استعمال کر سکیں۔ دریں اثنا، ہینڈز کمیونٹی آؤٹ ریچ اور تربیت کے عوامل کی قیادت کرے گا، تاکہ سماعت سے محروم افراد اور ان کے خاندان ان جدید سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ کنیکٹ ہئیر اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر ایک ہزار افراد تک مدد پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے اور مستقبل میں مزید تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس کا دائرہ وسیع کرے گا۔ اس اقدام کے ذریعے پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا۔

ختم شد۔

کنیکٹ ہئیر
سال2017 میں اپنے قیام کے بعد سے کنیکٹ ہئیر معذور افراد کے لیے سہولیات تک رسائی کی اختراعات میں سب سے آگے رہا ہے، اور معاون ٹیکنالوجیز کے استعمال سے مختلف جگہوں اور خدمات کو جامع بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ محض ایک سروس فراہم کنندہ ہی نہیں بلکہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی بھی ہے جو مصنوعی ذہانت پر مبنی اشاروں کی زبان کی شناخت، انٹرپریٹیشن، اور آپٹیمائزیشن تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر حل تیار کر رہی ہے۔ کنیکٹ ہئیر ایپ، جو جنوبی ایشیا کا پہلا ورچوئل اشاروں کی زبان کا مترجم پلیٹ فارم ہے، کے ذریعے تنظیم نے ہزاروں سماعت سے محروم افراد کو بااختیار بنایا اور کاروباری دنیا میں ان کی شمولیت کو فروغ دیا۔اب تک، کنیکٹ ہئیر 2,200 سے زائد ملازمین کو معذور افراد کی حساسیت کی تربیت دے چکا ہے، 4,000 معذور افراد کو شمولیت کے فروغ کیلئے پرعزم آجروں سے جوڑا ہے، اور تقریباً بیس لاکھ منٹ کی سائن لینگویج انٹرپریٹیشن فراہم کی ہے۔ 100سے زائد تنظیموں کے ساتھ حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داریوں کے ذریعے کنیکٹ ہئیر مختلف شعبوں میں رسائی کی رکاوٹوں کو کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور اب، اپنی جدید مصنوعی ذہانت صلاحیتوں کے ذریعے، ہنگامی ردعمل کے شعبے میں بھی انقلاب برپا کر رہا ہے۔کنیکٹ ہئیر جی ایس ایم اے، ہینڈز، اور یوفون 4G کا ان کے غیر متزلزل تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ ہم ان تمام کارپوریٹ اداروں، انسانی امدادی تنظیموں، اور سرکاری نمائندوں کے بھی شکرگزار ہیں جو آفات کے ردعمل کو مزید جامع بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

About ConnectHear
Since its inception in 2017, ConnectHear has been at the forefront of accessibility innovation, making spaces and services inclusive for persons with disabilities through its pioneering use of assistive technologies. More than just a service provider, ConnectHear is a technology company, leveraging AI-powered sign language recognition, interpretation, and optimization techniques to create impactful solutions. With groundbreaking offerings like the ConnectHear App, South Asia’s first virtual sign language interpretation platform, the organization has empowered tens of thousands of Deaf individuals and facilitated corporate inclusion.
To date, ConnectHear has trained 2,200+ employees in disability sensitivity, enabled 4,000 PwDs to connect with inclusive employers, and provided nearly 2 million minutes of sign language interpretation. Through strategic partnerships with 100+ organizations, ConnectHear continues to bridge accessibility gaps in workplaces, education, and now, through its advanced AI capabilities, in emergency response.
Acknowledgments
ConnectHear extends its gratitude to GSMA, HANDS, and Ufone 4G for their unwavering support. Special appreciation goes to all participating corporations, humanitarian agencies, and government representatives who are committed to building an inclusive future for disaster management.
For media inquiries, please contact:
Arhum Ishtiaq
Cofounder/CTO @ ConnectHear
+92 333 3232413
arhum@connecthear.org

Yumna Ibrahim
Marketing @ ConnectHear
+92 301 2292905
yumna@connecthear.org

Posted by admin
PREVIOUS POST
You May Also Like

Leave Your Comment:

Your email address will not be published. Required fields are marked *