Bank also recognized as Runner-Up in ‘Best ESG Reporting’ category for Financial Institutions
Mobilink Bank’s Diversity and Inclusion (D&I) strategy continues to promote gender equity and empowerment through initiatives like the Women Inspirational Network (WIN), which fosters women’s participation in finance and entrepreneurship, and financial literacy for women. The Bank promotes gender diversity and inclusion at the workplace, and contributes significantly toward building a more inclusive, equitable, and sustainable financial ecosystem in Pakistan. Mobilink Bank’s WIN Incubator program has successfully incubated 33+ women-led startups, offering exclusive mentorship, networking and upscaling opportunities to them.
کراچی 11 نومبر، 2025۔ پاکستان کے صفِ اول کے نمایاں ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز میں مسلسل تیسرے سال ’بہترین ڈیجیٹل بینکنگ سروسز‘ (مائیکروفنانس کیٹیگری) کا ایوارڈ جیت کر ملک کے ڈیجیٹل بینکنگ شعبے میں اپنی قیادت مزید مستحکم کر لی ہے۔ بینک کو مالیاتی اداروں کے درمیان ’بہترین ای ایس جی رپورٹنگ‘ کیٹیگری میں رنر اپ کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا، جو اس کی شاندار کارکردگی اور ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) اصولوں کے تسلسل کے ساتھ اسکے عزم و عمل کا اعتراف ہے۔
یہ ایوارڈ بینک کی مالی شمولیت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بینکنگ کے تجربے کو نئے دور میں داخل کرنے کی کامیاب کوششوں کا مظہر ہے۔ موبی لنک بینک کا مضبوط ڈیجیٹل ایکوسسٹم لاکھوں صارفین کو محفوظ، آسان اور جدید مالی سہولیات تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔ بینک نے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ، سیلف سروس کیوسک، ڈیجیٹل ایس ایم ای فنانسنگ جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ٹی24 کور بینکنگ سسٹم کو آر23 ورژن میں اپ گریڈ کر کے ایک نیا سنگ میل قائم کیا جو پاکستان کے بینکنگ کے شعبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیش رفت ہے۔ گزشتہ سال کے دوران، موبی لنک بینک نے اپنے موبائل والٹس کا نیٹ ورک بڑھا کر 5 کروڑ 30 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس تک پہنچا دیا ہے، جو صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد، سروس کے بہتر معیار اور استحکام کی واضح علامت ہے۔
ڈیجیٹل کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بینک نے اپنے ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس (ای ایس جی) سے متعلق ایجنڈے کو بھی مزید مستحکم بنایا ہے۔ اس کا پروگرام ”چینج ٹو سسٹین” قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، برانچز کی سولرائزیشن اور نئے جنگلات سے کاربن فٹ پرنٹ میں کمی لانے کے لئے تعاون فراہم کرتا ہے۔
موبی لنک بینک کی تنوع اور شمولیت (D&I) کی حکمت عملی صنفی برابری اور خواتین کی بااختیاری کے عزم کو اپنے ویمن انسپائریشنل نیٹ ورک (WIN) جیسے اقدامات کے ذریعے آگے بڑھا رہی ہے جن میں خواتین کو مالیاتی شعبے اور کاروبار میں فعال کردار ادا کرنے اور مالی خواندگی کو بہتر کرنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ بینک اپنے دفاتر میں صنفی تنوع اور خواتین کی شمولیت کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان میں زیادہ خواتین کی شمولیت، مساوات اور پائیدار مالیاتی نظام کے قیام میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں، موبی لنک بینک کا WIN انکیوبیٹر پروگرام اب تک 33 سے زائد خواتین کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس کو تربیت، رہنمائی اور ترقی کے خصوصی مواقع فراہم کر چکا ہے۔
اس موقع پر موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا، ”سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے ہمارے ڈیجیٹل فرسٹ ایجنڈے کی مسلسل ستائش و اعتراف کو ہم نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ ایوارڈز ہمیں بینکاری میں مزید جدت لانے اور مستقبل کے ایک بہترین مالیاتی نظام تشکیل دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس ضمن میں ہمارے ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس (ای ایس جی) سے متعلق اقدامات تمام لوگوں کے لیے جامع اور پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔”
موبی لنک بینک کو سالوں سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل جدت، پائیداری اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے سراہا جاتا رہا ہے۔ بینک بہترین کارکردگی کے ساتھ نئے معیار قائم کر رہا ہے اور پاکستان کے بینکنگ شعبے میں زیادہ مستحکم کردار ادا کررہا ہے۔
Tags:
Subscribe To Get Update Latest Blog Post
No Credit Card Required